آٹے کی زائد قیمت میں سندھ نے وفاق اور صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: سندھ نے آٹے کی زائد قیمت میں تمام صوبوں اور وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1730 روپے اور کراچی 2200 روپے کا فروخت ہورہا ہے، پنجاب میں آٹے کی قیمتیں تمام صوبوں اور وفاق کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کےمطابق راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2000 روپے کا ہے، حیدرآباد، پشاور، خضدار میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2000 روپے کا ہے۔
دستاویز کے مطابق کوئٹہ میں 1970 اور لاڑکانہ میں 20 کلو آٹا 1940 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بہاولپور 1880، بنوں 1850 اور سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1820 روپے تک ہے۔
گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور سرگودھا میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1800 روپے ہے جبکہ ملتان میں 1773، فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 1700 روپے میں فروخت کورہا ہے۔