ایشیائی ملازمہ کے حق میں اماراتی عدالت کا بڑا فیصلہ۔۔۔ ملازمہ کو غلط طریقے سے برطرف کرنے پر 11 ہزار 20 درہم ادا کرنے کا حکم

راس الخیمہ سول کورٹ نے خلیج کی ایک خاتون کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی ایشیائی ملازمہ کو غلط طریقے سے برطرف کیے جانے پراسے 11 ہزار 20 درہم ادا کرے۔

الامارات الیوم کے مطابق سول کورٹ نے خلیجی خاتون کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے اسے یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ برطرف کی جانے والی ملازمہ کو تنخواہ، الاؤنس اور پراویڈنٹ فنڈ بھی پیش کرے۔ اس کے علاوہ عدالتی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ایشیائی ملازمہ نے اپنے دعوے میں کہا تھا کہ 1200 درہم ماہانہ کی تنخواہ پر ملازمت کررہی تھی لیکن اس نے اس کے حقوق ادا نہیں کیے۔

عدالت نے ملازمہ کے حق میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے خلیجی خاتون سے 13ہزار400 درہم سالانہ چھٹی کا الاؤنس دلوائے، اینڈ آف سروس ،سفر کا ٹکٹ، بیجا طریقے سے برطرفی الاؤنس اور عدالتی اخراجات دلوائے۔

خلیجی خاتون نے عدالتی فیصلہ کومسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل دائرکردی ہے۔ خاتون کے دعوے میں کہا گیا تھا کہ ملازمہ نے کیس فائل کرنے کے لیے جو طریقہ کار اختیار کیا ہے وہ غیرقانونی ہے اسے معاملہ لیبر کورٹ میں لے جانا چاہئے تھا۔
سول کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے ملازمہ کے حق میں ابتدائی عدالت کے فیصلے کوبرقرار رکھتے ہوئے اس میں معمولی تبدیلی کے ساتھ خاتون کو حکم دیا کہ وہ ملازمہ کو 11 ہزار درہم ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔