امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ۔۔۔ آر ٹی اے نے ڈرائیونگ کلاسز کے بغیر ٹیسٹ دینے کی اجازت دے دی

متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے کلاسز کے بغیر براہ راست ٹیسٹ دینے کے ‘گولڈن چانس’ اقدام کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) اب غیر مستثنی ممالک سے آنے والوں کو ڈرائیونگ کے اسباق کو چھوڑنے اور سیدھے ٹیسٹ میں جانے کا موقع فراہم کر رہی ہے، بشرطیکہ ان کے پاس اپنے ملک کا پہلے سے ہی ایک درست لائسنس موجود ہو۔

اس حوالے سے آر ٹی اے کال سینٹر کے ایک ایگزیکٹو نے تصدیق کی کہ نئے فیچر کو ’گولڈن چانس‘ کہا جاتا ہے جو اس سال 1 اپریل سے نافذ العمل ہوا ہے، نیا گولڈن چانس اقدام ایسے رہائشیوں کو اجازت دیتا ہے جو ڈرائیونگ ٹیسٹ سے مستثنیٰ ممالک سے تعلق نہیں رکھتے، اس اقدام کے تحت اب انہیں کلاسوں کو چھوڑنے اور یو اے ای کے بہت زیادہ مانگ والے لائسنس کے حصول کے لئے ڈائریکٹ ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت میسر آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گولڈن چانس اقدام کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ اپنے قریبی ڈرائیونگ سنٹر پر جا سکتے ہیں، اس میں آنے والے اخراجات کی حد ڈرائیونگ اسکول کی بنیاد پر ہوگی، تاہم اس کے لیے تقریباً 2 ہزار 200 درہم تک اخراجات ہونے کی توقع ہے، جس میں فائل کھولنے، ٹیسٹ، لائسنس جاری کرنے وغیرہ کے اخراجات شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اس اقدام کے تحت ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندہ کو کوئی پیشگی تربیت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم وہ ایک اضافی چارج کے ساتھ اس کا انتخاب کر سکتے ہیں اور اگر درخواست دہندہ گولڈن چانس ڈائریکٹ ٹیسٹ میں ناکام ہو جاتا ہے تو پھر روایتی طریقہ کار کے تحت اسے باقاعدہ کلاسز کے لیے داخلہ لینا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔