دبئی نے سائیکل سواروں کیلئے خصوصی ٹنل کھول دی

دبئی نے حفاظت کو بڑھانے کے لیے سائیکل سواروں کے لیے خصوصی ٹنل کھول دی۔ دی نیشنل نیوز کے مطابق دبئی میں سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے اور امارت کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے میں مدد کے لیے سائیکل سواروں کے لیے ایک خصوصی سرنگ کھول دی گئی ہے، جو 160 میٹر لمبی اور 6.6 میٹر چوڑی ہے، جہاں سے ایک گھنٹے میں 800 سائیکل سوار سفر کرسکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا منصوبہ دبئی کی طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ خود کو سائیکل دوست شہر کے طور پر پیش کیا جا سکے، یہ اسکیم علاقے میں سڑکوں کی بہتری کے وسیع کام کے درمیان سامنے آئی ہے، اس میں میدان اسٹریٹ سے جڑنے والے سائیکلنگ ٹریک کے کچھ حصے کو انڈر پاس میں تبدیل کرنا شامل ہے، یہ منصوبہ سائیکل سواروں کے آزادانہ بہاؤ کی سہولت دیتا ہے، جن کو کاروں اور لاریوں سے الگ رکھ کر حادثات میں کمی کی توقع کی جاتی ہے، آر ٹی اے کا مقصد 2026ء کے آخر تک امارت میں سائیکلنگ ٹریکس کی کل لمبائی 819 کلومیٹر تک بڑھانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔