دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین 20 کڑوڑ میں فروخت ہونے والا بنگلو ۔۔۔ جانئے کیا کیا سہولیات ہیں

ماجد الفطیم ریئل اسٹیٹ کمپنی نے دبئی کے جزائر لانائی میں اعلٰی درجے کا مینشن بنگلہ 200 ملین درہم میں خرید لیا ہے۔ اسے دبئی سینٹر میں اعلٰی رہائشی کمپلیکس کا سب سے بڑا سودا قرار دیا جا رہا ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق جزائرلانائی کے بنگلوں کی ڈیزائنرجنوبی افریقہ کی سول انجینیئرنگ کمپنی ہے جو SAOTA کے کئی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔

جزیرہ لانائی میں 13 منفرد قسم کے مینشن بنگلے ہیں۔ ہر بنگلے کا اپنا ساحل ہے۔ یہ ڈیڑھ لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں لاغون الغاف کرسٹل جھیل کے قلب میں خصوصی جزیرے میں بنے ہوئے ہیں۔ دنیا کی مالدار ترین شخصیات ان بنگلوں میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

دبئی میں ان دنوں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار عروج پر ہے اور 12 برس کا ریکارڈ توڑ رہا ہے۔

2022 کے دوران دبئی میں 88 ہزار 29 سودے 239.64 ارب درہم میں ہوئے جو 2021 میں ہونے والے سودوں کے مقابلے میں دو گنا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔