ایئرپورٹس کا سیکیورٹی آڈٹ: سعودی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد : سعودی سول ایوی ایشن گاکا بڑے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی کے آڈٹ کے لئے آئندہ ماہ 7جون سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی کے آڈٹ کے معاملے پر سعودی سول ایوی ایشن گاکا آئندہ ماہ 7جون سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

گاکا پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی سے متعلق مکمل جانچ پڑتال کرے گا اور کراچی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان، اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹ کا مکمل آڈٹ کرے گا۔

دورے کا مقصد پاکستان سے براہ راست سعودی عرب جانیوالی پروازوں کی سیکیورٹی کوجانچنا اور موثر بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاکا وفد مسافروں کے سامان، اسکریننگ دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ پڑتال کو مانیٹر کرے گا اور سول ایوی ایشن ، اے ایس ایف، ایف آئی اے،کسٹمز و دیگر اداروں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

رواں ماہ کے آخری ہفتے میں برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا ، برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کاوفد لاہور،اسلام آباد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سےمتعلق جانچ پڑتال کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔