امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں غلامی نہیں چاہتے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں غلامی نہیں چاہتے۔

عمران خان نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کے سوال کا جواب دیا، امریکیوں کے ساتھ میٹنگز ہونے کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 سال ہو گئے، ہم ہر ملک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں پانچ رکنی بینچ کا نام بتایا ہے جس سے جان کو خطرہ ہے، اس کا نام لوں گا تو وہ آپ کو اخبار نام نہیں چھاپے گا، اسی لیے میں اس کو ڈرٹی ہیری کہتا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کیئر ٹیکر گورنمنٹ وہ چلا رہا ہے، بلاول کے انڈیا کے دورہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ بلاول کے لیے کشمیر کا ایشو نہیں ہے؟

عمران خان نے مزید کہا کہ دوستی سب سے چاہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں غلامی نہیں چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔