اپنا گھر بنانے کا خواب پورا ہونے کے قریب! خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

لاہور : اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہریوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب پورا ہونے کے قریب ہیں، 850 سے زائد شہریوں کو 60 کروڑ روپے مل گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے-
”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کے تحت 850 سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل ہوگئی ہے-
پنجاب بھر میں مختلف شہریوں کو پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لئے 60کروڑ روپے مل گئے، پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں قرض حاصل کرنے والے شہریوں کے بیشتر گھر تکمیل کے قریب پہنچ گئے۔
21 اگست سے 31 اگست تک درخواست دینے والوں کی تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ پروگرام کے تحت گھر بنانے والے شہریوں کے پاس خود جانے کی ہدایت کی۔