دبئی میں گاڑیوں کے معائنے کے قوانین میں تبدیلی

دبئی نے گاڑیوں کے معائنے کے قوانین میں تبدیلی کردی، جس کے تحت اب ہفتے کے کسی بھی دن گاڑی کا ٹیسٹ کروایا جاسکے گا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اب اتوار سمیت ہفتے کے تمام دنوں میں گاڑیوں کی تکنیکی جانچ کی خدمات فراہم کرنے کردی ہیں، یہ اقدام راس الخور انڈسٹریل ایریا میں دو ماہ کی کامیاب آزمائشی مدت کے بعد سامنے آیا اور اب اس سروس کا دائرہ کار 4 مراکز تک پھیلایا جا رہا ہے۔

آر ٹی اے میں ڈائریکٹر وہیکل لائسنسنگ احمد محبوب نے کہا کہ تکنیکی جانچ کی سروس اب مستقل طور پر اتوار کو بھی دستیاب ہوگی، وسیع دائرہ کار کے ساتھ جس میں العویر، الطوار، آٹو پرو المنخول اور آٹو پرو ال ستوا میں ENOC تسجیل مراکز کے ساتھ منسلک ٹیسٹنگ مراکز شامل ہیں، یہ قدم آزمائشی مدت کے دوران سروس کی بڑھتی ہوئی مانگ کے جواب میں اٹھایا گیا، جہاں اتوار کے روز لین دین کی اوسط تعداد 234 تکنیکی ٹیسٹ تک پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کو دو مراکز المتکمیلہ وہیکلز ٹیسٹنگ اینڈ رجسٹریشن سینٹر اور تسجیل کے استعمال شدہ کار مارکیٹ سینٹر میں 2 ماہ کے لیے دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا گیا تھا، جس کے بعد عوام پر اس کے اثرات، طلب کے پیمانے اور اس سے حاصل شدہ فائدے کی حد کا جائزہ لینے کے لیے ایک مطالعہ شروع کیا گیا، مطالعہ کے مثبت نتائج کے بعد اس اقدام کو مستقل طور پر اتوار کو لاگو کرنے اور سروس فراہم کرنے والے مراکز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی، ان مراکز پر فراہم کی جانے والی خدمات کی رینج میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منتقلی، رجسٹریشن، برآمد اور تجدید کے ساتھ ساتھ کلاسک گاڑیوں کی جانچ شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔