ابوظہبی میں خشک میوہ جات میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

پولیس نے 22 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیوں کی ترسیل کا منصوبہ بنانے والے گینگ کو گرفتار کرلیا

ابوظہبی پولیس نے خشک میوہ جات کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کردیا، اسمگلروں نے کیپٹاگون کی 22 لاکھ 50 ہزار گولیوں میں سے کچھ کو امارات کے اندر تقسیم کرنے اور باقی کو پڑوسی ملک بھیجنے کا منصوبہ بنایا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی پولیس نے ایک 3 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے، جو منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اس گینگ نے غیر قانونی مادے کی 2.25 ملین نشہ آور گولیاں خشک خوبانی کے پھلوں سے بھرے ڈبوں میں چھپا رکھی تھیں تاکہ انہیں پڑوسی ملک سمگل کیا جا سکے۔

بتایا گیا ہے کہ حکام نے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ایک سکیورٹی پلان نافذ کیا، جس کے نتیجے میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، تفتیشی ٹیم نے گینگ پر نظر رکھی اور انہیں متحدہ عرب امارات کی ایک امارت میں تین الگ الگ رہائشی اپارٹمنٹس میں کیپٹاگون گولیوں سے بھرے ڈبوں کو چھپاتے ہوئے دیکھا۔

ابوظہبی پولیس کے کریمنل سیکیورٹی سیکٹر کے انسداد منشیات ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل طاہر غریب الظہری نے بتایا کہ یہ کامیاب آپریشن متحدہ عرب امارات میں پولیس اور خصوصی ایجنسیوں کے درمیان اچھی طرح سے مربوط کوششوں کے نتیجے میں ہوا، پولیس نے ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے جدید ترین طریقے استعمال کیے، تمام قانونی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے انسداد منشیات ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرکے نشہ آور گولیوں کے ڈبے قبضے میں لے لیے۔

پوچھ گچھ کے بعد انکشاف ہوا کہ اگینگ نے ممنوعہ مادے کا کچھ حصہ ملک کے اندر مارکیٹ کرنے اور باقی کو پڑوسی ملک میں سمگل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم کامیاب آپریشن کے نتیجے میں اسمگلنگ اور فروغ کے لیے نشہ آور اشیاء کی تیاری، پروسیسنگ اور پیکج کے اوزار بھی قبضے میں لیے گئے، الظہیری نے منشیات فروشوں کا مقابلہ کرنے میں ابوظہبی پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جو معاشرے میں اپنا زہر پھیلانے اور نوجوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے مختلف مجرمانہ طریقے استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔
انہوں نے فورس کی نتیجہ خیز کوششوں، ان کی تیاریوں اور منشیات کی لعنت سے نمٹنے اور تعاون کرنے کے لیے فوری ردعمل کے وقت پر اپنے فخر کا اظہار کیا، منشیات کے خطرات کو روکنے کے لیے متعلقہ اداروں اور معاشرے کے مختلف طبقات کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کی اہمیت کی نشاندہی کی اور کہا کہ شہری اور رہائشی منشیات کے مسائل سے متعلق کسی بھی معلومات کی اطلاع دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں کیوں کہ متحدہ عرب امارات نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت مؤقف اپنایا ہے اور حکام نے منشیات سے متعلق جرائم کا مقابلہ کرنے اور ملک میں یا باہر غیر قانونی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے اپنے عزم پر بار بار زور دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔