مالی مسائل کی وجہ سے شارجہ میں پھنسے سیاح کی مشکل حل ہوگئی۔۔۔ غیرملکی سیاح اپریل میں وزٹ پر متحدہ عرب امارات آیا تھا لیکن پیسے ختم ہونے کے بعد یہیں پھنس گیا

شارجہ پولیس نے پیسے ختم ہونے پر متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے سیاح کی مشکل حل کرتے ہوئے اسے گھر واپس جانے میں مدد فراہم کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سیاح، جو مالی مسائل کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں پھنسا ہوا تھا، شارجہ پولیس کی جانب سے مدد ملنے کے بعد اپنے ملک واپس چلا گیا۔ اس حوالے سے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ترجمان شارجہ پولیس نے بتایا کہ امارت کے ایئرپورٹ روڈ پر گشت کے دوران افسران نے سیاح کو شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جانے والے پل کے نیچے گھاس پر بیٹھے ہوئے دیکھا، وہ افسردہ حالت میں اور تھکا ہوا نظر آرہا تھا، جس پر اہلکار اسے قریبی پولیس اسٹیشن لے گئے۔

پولیس اسٹیشن میں یہ بات سامنے آئی کہ غیرملکی سیاح اپریل میں وزٹ پر متحدہ عرب امارات آیا تھا لیکن پیسے ختم ہونے کے بعد یہیں پھنس گیا، وہ اپنے مسائل بتانے سے بھی قاصر تھا کیوں کہ وہ انگریزی زبان اچھی طرح نہیں بول سکتا تھا، پولیس نے فوری طور پر اس کے لیے ہوٹل کا کمرہ بک کروایا اور اس کے لیے سفری ٹکٹ کا انتظام کیا، جس کے بعد ایک ٹیم نے سیاح کو اس کی واپسی کی پرواز کے لیے شارجہ کے ہوائی اڈے پر لے پہنچایا۔

بتایا گیا ہے کہ سیاح کو یقین نہیں آرہا تھا اس کے ساتھ ایسا ہوا ہے، افسروں کی مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں متحدہ عرب امارات کے انسانی اخلاق سے بہت متاثر وا ہوں، مجھے اس ملک نے جو کچھ دیا اس سے مجھے خوشگوار حیرت ہوئی، اس ملک کے لوگ مہربان اور رحم دل ہیں، اتنی زیادہ قومیتوں کے لوگوں کی رہائش کے باوجود شارجہ اور وسیع تر متحدہ عرب امارات میں کوئی نسل پرستی نہیں ہے، اس لیے مجھے متحدہ عرب امارات سے پیار تھا، کیوں کہ یہ ملک واقعی قابل قدر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔