ابوظبی میں غیرملکیوں کے لیے کم از کم میڈیکل انشورنس پیکیج کتنا؟

ابوظبی کی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’ہیلتھ انشورنس نیشنل کمپنی ضمان مقیم غیرملکیوں کو میڈیکل انشورنس پیکیج مناسب قیمت پر فراہم کر رہی ہے۔ اس کی شروعات 600 درہم سے کی گئی ہے

الامارات الیوم کے مطابق محکمہ صحت ابوظبی نے کہا کہ ’بھرپور کوشش ہے کہ معاشرے کے تمام طبقے میڈیکل انشورنس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں

معاشرے کے تمام افراد کی ضروریات کے مطابق مختلف کیٹیگری کے میڈیکل انشورنس پیکیج فراہم کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ صحت نے بیان میں کہا کہ ’ابوظبی میں انشورنس کمپنیاں 750 درہم، 600 درہم، ساڑھے بارہ ہزار درہم تک کا پیکیج پیش کر رہی ہیں۔ ہنگامی حالات کے لیے ہیلتھ انشورنس پیکیج بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاہم اس کی قیمت متعین نہیں ہے۔‘
علاوہ ازیں ضمان کمپنی ہیلتھ انشورنس پیکیج جس کی کم از کم قیمت 600 درہم ہے، وہ بھی فراہم کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔