سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی القادر یونیورسٹی مقدمے میں گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ جمعے کے روز اسلام اباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں۔
قبل ازیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے ہائی کورٹ کے احاطے سے عمران خان کی گرفتاری پر نیب حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور حکم جاری کیا تھا کہ انہیں ایک گھنٹے میں عدالت عظمٰی میں پیش کیا جائے۔
تاہم انتظامیہ نے سخت سکیورٹی میں عمران خان کو دو گھنٹے بعد سپریم کورٹ میں پیش کیا جس کے فوری بعد سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
عدالت نے عمران خان کو جمعے کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا اور کہا کہ آپ کو ہائی کورٹ کا حکم ماننا پڑے گا