امارات نے سوڈان کے متاثرین کےلیے 100 ٹن امدادی سامان بھیج دیا

متحدہ عرب امارات نے سوڈانی عوام کی مدد کے لیے کھانے پینے کی اشیا اور طبی سازوسامان سے لدے تین طیارے بھیجے ہیں۔

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق اماراتی طیارے پورٹ سوڈان پہنچ گئے۔ ان پر 100 ٹن سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا ،ادویہ، طبی لوازمات اور ہنگامی حالات میں درکار طبی سازوسامان موجود ہے۔

تیسرا طیارہ چاڈ میں روانہ کیا گیا جس پر 15 ٹن امدادی سامان لدا ہوا ہے۔ یہ سامان سوڈان میں بحرانی حالات سے متاثر ہوکر چاڈ میں پناہ لینے والے سوڈانیوں کی ہنگامی مدد کے لیے بھیجا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔