متحدہ عرب امارات میں پہلی بار لیبر مارکیٹ ایوارڈ کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے پہلی بار لیبر مارکیٹ ایوارڈ کا اعلان کردیا، ایمریٹس لیبر مارکیٹ ایوارڈ کا مقصد ملک میں مزید ٹیلنٹ اور کاروبار کو راغب کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گھریلو کارکنوں، مزدوروں، کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو امارات کے پہلے لیبر مارکیٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا، اس ایوارڈ کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے،

جو کام کے بہترین طریقہ کار کو تسلیم کرتے ہوئے کارکنوں اور کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا، بتایا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ لیبر مارکیٹ کو بہتر بنانے، کمپنیوں کے کام کے بہترین ماحول کو تسلیم کرنے، پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے اور مسابقت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملک کی افرادی قوت کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا حصہ ڈالے گا، اس حوالے سے وزیر برائے انسانی وسائل اور امارات (موہرے) ڈاکٹر عبدالرحمن العوار نے کہا کہ ایوارڈز کا مقصد ملک میں مزید ٹیلنٹ اور کاروبار کو راغب کرنا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس ایوارڈ کے لیے ابتدائی طور پر کل 28 کمپنیوں کو ان کے سائز کی بنیاد پر 6 کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، اس ایوارڈ کے لیے ملازمین کو ہنر مند، غیر ہنر مند اور عمومی زمروں میں نامزد کیا جائے گا، ہر سیکشن میں 4 فاتحین کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا جب کہ کاروباری اداروں کو 3 زمروں میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا، جن میں گھریلو ملازمین کی بھرتی، روزگار ایجنسیاں اور کاروباری مراکز شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔