وائرل ویڈیو: حلف برداری کے بعد صدر ٹرمپ کا تلوار اٹھا کر ڈانس

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھا لیا دوسری بار امریکی صدر بننے پر خوش ٹرمپ نے تلوار اٹھا کر روایتی انداز میں رقص کیا۔
گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی کیپٹل ہل میں 47 ویں امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ کیپٹل ون ایرینا پہنچے، جہاں ان کے اعزاز میں رنگا رنگ پریڈ منعقد ہوئی۔
اس تقریب کے اختتام پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے بعد صدر ٹرمپ نے تلوار اٹھا کر روایتی رقص بھی کیا۔
تقریب میں صدر ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ، نائب صدر نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
اسٹیج پر ایک بڑا کیک رکھا تھا جس کے اوپر فضا میں اڑان بھرتے جہاز کا ماڈل رکھا گیا تھا۔ کیک کے اطراف امریکی جھنڈے سے ہم آہنگ پھول بنے تھے جب کہ اہم قومی اداروں کے لوگو بھی لگے ہوئے تھے۔