امارات ایئرلائن کی نئی سہولت 9 درہم میں یورپ ٹور کی بکنگ

امارات ایئرلائن کی جانب سے یورپی ممالک کے لیے سفرکرنے والوں کے لیے 9 درھم میں خصوصی پیشگی بکنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

امارات الیوم اخبار کے مطابق 9 درھم میں نہ صرف فلائٹ بلکہ ہوٹل کی بکنگ بھی کرائی جاسکتی ہے۔ بکنگ کے بعد سفرسے 25 دن قبل باقی رقم ادا کرنا ہوگی۔

امارات ایئرلائن کی جانب سے جاری شرائط میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک کے علاوہ ترکیہ اوراٹلی کے لیے بھی 9 درھم میں بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ بکنگ کرانے کی آخری تاریخ 24 مئی ہے تاہم سفر30 نومبر 2023 تک کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔

پیشگی بکنگ کینسل کرانے کی صورت میں جمع کرائے گئے 9 درھم ناقابل واپسی ہوں گے۔ سفر سے کم از کم 30 دن قبل بکنگ کرائی جاسکتی ہے تاہم سفرکی تاریخ سے 25 دن پہلے باقی رقم ادا کرنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔