امارات ایئر: 15 مئی سے ڈیجیٹل بورڈنگ پاس کا اجرا

امارات ائیرلائن کی جانب سے 15 مئی سے ڈیجیٹل بورڈ نگ پاس کا اجرا شروع کیاجارہا ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل بورڈنگ پاس جاری کیاجارہا ہے۔

امارات ٹوڈے اخبار کے مطابق ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل نمبر3 سے سفر کرنے والے ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے بورڈنگ پاس حاصل کرسکتے ہیں۔

وہ مسافر جوآن لائن بورڈنگ کی کارروائی مکمل کرتے ہیں وہ ’ایپل والٹ ‘ یا ’گوگل والٹ ‘ کے ذریعے اپنا بورڈنگ پاس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں علاوہ ازیں ’امارات ایئر‘ کی ایپ کے ذریعے بھی ڈیجیٹل بورڈنگ پاس حاصل کیا جاسکتاہے۔

سامان کے حوالے سے ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا کہ بیگیج ٹیگ مسافروں کو ای میل یا ’امارات ایئر‘ کی ایپ پرارسال کردیے جائیں گے جن کا اندراج بکنگ کے وقت کیا گیاہو۔

ایئرلائن کی جانب سے ڈیجیٹل سسٹم کواستعمال اوراسے عام کرنے کا مقصد مسافروں کو ہرقسم کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ڈیجیٹل بورڈنگ پاس سے مسافروں کو یہ محفوظ رکھنا مشکل نہ ہو گا اس کے برعکس روایتی بورڈنگ پاس کی حفاظت کرنا ہوتی تھی یا بعض اوقات مسافر راویتی بورڈنگ کارڈ گم کردیتے تھے۔

ڈیجیٹل بورڈنگ کارڈ سے دبئی ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ بورڈنگ کے لیے موجود اہلکار کیوآرکوڈ اسکین کرکے مسافر کے بارے میں جملہ معلومات حاصل کرسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔