متحدہ عرب امارات میں دلخراش ٹریفک حادثے میں پاکستانی میاں بیوی جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں دلخراش ٹریفک حادثے میں پاکستانی میاں بیوی جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں انتہائی افسوسناک اور دلخراش ٹریفک حادثے میں پاکستانی خاندان نشانہ بن گیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاندان کو دبئی کی جانب سفر کرتے ہوئے العین میں حادثہ پیش آیا۔

پاکستانی میاں بیوی اور ان کا 3 سالہ بیٹا چھٹیاں گزارنے کے بعد العین سے دبئی واپس جا رہے تھے، جب ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ نیند آ جانے کے باعث گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ اس حادثے میں جاں بحق میاں بیوی کا 3 سالہ بیٹا بھی شدید زخمی ہو گیا، جو اب ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 3 سالہ بچہ کی حالت اب بھی نازک ہے، ہسپتال میں بچے کا علاج جاری ہے۔ جبکہ حادثے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی نماز جنازہ العین میں ادا کر دی گئی تھی، جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی میاں بیوی کی افسوسناک اور دلخراش موت پر متحدہ عرب امارات کی پاکستانی کمیونٹی شدید غمزدہ ہے۔ جبکہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتیں پاکستان روانہ کر دی گئی تھیں، جہاں تدفین کا عمل بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔