ابوظبی میں لڑکی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے پر نوجوان کو سزا
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی فیملی کورٹ نے ای میل اور سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ ہیک کرنے پر ایک نوجوان سے لڑکی کو 2 ہزار درہم جرمانے کے طور پر دلوا ئے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق ایک لڑکی نے عدالت سے رجوع کرکے شکایت کی اور بتایا کہ ’ایک نوجوان نے میرا ای میل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرکے پاسورڈ تبدیل کردیا اب وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو کنٹرول کررہا ہے
لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ’ اس اقدام سے اسے مالی، اخلاقی اور سماجی نقصان پہنچا ہے،ایک لاکھ درہم معاوضہاور بارہ فیصد منافع اورعدالتی اخراجات پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
ابوظبی فیملی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ’ لڑکی اس سے قبل بھی نوجوان کے خلاف متعلقہ اداروں کے یہاں شکایت درج کرا چکی ہے‘۔
فیصلے میں کہا گیا کہ’ عدالت مانتی ہے کہ کسی بھی انسان کے سماجی رابطہ وسائل کو ہیک کرنا اور اس کی اجازت کے بغیر سماجی رابطہ وسائل کے پاس ورڈ تبدیل کرنا خلاف قانون ہے‘۔
سے عدالت نے فیصلے میں نوجوان کو حکم دیا کہ وہ دو ہزار درہم بطور معاوضہ ادا کرے۔ علاوہ ازیں عدالتی اخراجات اور وکیل کی فیس بھی دی جائے۔