شارجہ : خطرناک نشے کے پودے لگانے کے جرم میں دو ایشیائی باشندے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

متحدہ عرب امارات میں پبلک پراسیکیوشن شارجہ کی ایک رہائشی عمارت میں نشہ آور پودے اگانے کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق ایک رہائشی عمارت کے انچارج نے پبلک پراسیکیوشن کو رپورٹ کی تھی کہ اسے عمارت کے ایئرکنڈیشن سسٹم کی دیکھ بھال کے دوران نشہ آور پودے نظر آئے ہیں۔ پولیس اس کی رپورٹ کی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے اطلاع ملتے ہی پولیس کے ہمراہ رہائشی عمارت کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ متعلقہ فلیٹ میں نشہ آور پودےایک شیلٹرکے اندر لگائے گئے ہیں۔

رہائشی عمارت سے نشہ آور اشیا کے استعمال میں کام آنے والے آلات بھی برآمد ہوئے۔ پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ دو ایشیائی کاروبار کےلی نشہ آور پودے اگائے ہوئے تھے۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ نشہ آور پودوں کی کاشت قابل سزاجرم ہے۔ اس پر موت تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔