متحدہ عرب امارات میں رہائشیوں کو نئے فراڈ سے خبردار کردیا گیا

متحدہ عرب امارات میں نئے گھوٹالوں کی اطلاعات کے بعد دبئی کے مکینوں کوخبردارکیا گیا ہے کہ وہ کمپنیوں یا سرکاری اداروں کا روپ دھارنے والے دھوکہ بازوں سے محتاط رہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد مکینوں نے یواے ای کے محکمہ امارات پوسٹ سے ٹیکسٹ پیغامات موصول ہونے کی اطلاع دی، جن میں وصول کنندگان کو بیرونی لنک پر کلک کرنے کا کہا گیا، اس کے بعد یہ پیغام نمودارہوتا ہے ’پتے کی غلط معلومات کی وجہ سے آپ کے پیکج کی ترسیل نہیں کی گئی اور پیکج کو گودام میں واپس کردیا گیا، براہ کرم اپنے شپنگ ایڈریس کواپ ڈیٹ کریں اور اپنی ترسیل کو ری شیڈول کریں‘۔

بتایا گیا ہے کہ یہ عام گردش کرنے والا پیغام جی میل اکائونٹ سے بھیجا جاتا ہے اور پھر یہ وصول کنندہ کوغیرسرکاری ویب سائٹ پرری ڈائریکٹ کرتا ہے، اس اسکینڈل کا پتا چلنے کے بعد امارات پوسٹ نے عوام کو دھوکہ بازوں سے محتاط رہنے کی تنبیہ کی ہے، اس حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات پوسٹ متحدہ عرب امارات کے اندراور باہر بڑی کوریئر اور ای کامرس کمپنیوں کے صارفین کو نشانہ بنانے والے گھوٹالوں اوردھوکہ دہی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے آگاہ ہے، کمپنی دھوکا دہی پرمبنی آن لائن اسکیموں کا فعال طور پرمقابلہ کرکے اپنے صارفین کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے چوکنا ہے۔

امارات پوسٹ نے اپنے صارفین کومشورہ دیا ہے کہ وہ کالز، ای میلز، ایس ایم ایس اور وٹس ایپ پیغامات کا جواب دیتے وقت انتہائی احتیاط برتیں، امارات پوسٹ سے ایس ایم ایس پیغامات صرف رجسٹرڈ اکاؤنٹس سے ہوں گے، امارات پوسٹ، ای پی جی سی اور امارات پی ایس ٹی اور ادائی کے لیے کسی بھی ذاتی نمبر یا ای میل کا استعمال نہیں کریں گے، امارات پوسٹ اپنی ویب سائٹ emiratespost.ae اور امارات پوسٹ ایپ کے ذریعے ایک محفوظ ادائیگی پورٹل کی سہولت مہیا کرتا ہے، وہ اس کی شپمنٹ اور خوردہ مصنوعات کے لیے آن لائن ادائیگی کا واحد ذریعہ ہیں اور ہر قسم کی آن لائن ادائیگی کسی بیرون لنک نہیں بلکہ امارات پوسٹ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے کی جاسکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امارات پوسٹ ان سرگرمیوں کے بارے میں صارفین کی آراء کو دیکھ رہا ہے اور ان کے سوالوں کا جواب دے رہا ہے اوراس ضمن میں ٹیلی کمیونی کیشن اور ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ان جعلی اکانؤٹس کو شروع کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے، امارات پوسٹ نے بیرون ملک ان فراڈیوں کا سراغ لگانے اورپکڑنے کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے، امارات پوسٹ اپنے عوامی اور ڈیجیٹل میڈیا چینلز کا استعمال صارفین کو اس طرح کے فراڈ کی شناخت اور اس سے بچنے اورآگاہ کرنے کے لیے کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔