46 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج کی حجازِ مقدس آمد

مکہ مکرمہ میں 30 ہزار اور مدینہ منورہ میں 16 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کرام پہنچ گئے

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 جون 2023ء ) پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 46 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور سے جاری پریس ریلیز میں ترجمان نے بتایا ہے کہ 46 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جن میں سے مکہ مکرمہ میں 30 ہزار اور مدینہ منورہ میں 16 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کرام موجود ہیں، پاکستان سے مدینہ منورہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے اور اب 21 جون تک تمام سرکاری حج پروازیں جدہ لینڈ کریں گی جب کہ حج سے پہلے 42 ہزار سے زائد عازمین کو مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کروائی جائے گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازمین کی آمد بھی شروع ہو چکی ہے اور اب تک 3 ہزار سے زائد عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں، 35 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل کرلی گئی ہے اور نجی حج سکیم کی دو شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے جب کہ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنے والے 18 عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا، اس کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 2 ہسپتال اور 12 ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے، جہاں 272 ڈاکٹرز اور طبی عملہ 24 گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
دریں اثنا مدینہ ریجن میں سعودی ہلال احمر اتھارٹی (SRCA) نے رواں سال کے حج سیزن کے لیے آپریشنل پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، مدینہ میں ایس آر سی اے برانچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد بن علی الزہرانی نے کہا کہ اس منصوبے میں مسجد نبوی ﷺ اور مدینہ منورہ جانے والی سڑکوں پر زائرین کو ہنگامی طبی خدمات فراہم کرنا شامل ہے، یہ منصوبہ 15 محرم 1445 ہجری تک جاری رہے گا، حجاج کرام کی خدمت کے لیے کل 1410 سرکاری اور رضاکار افراد کو تعینات کیا گیا ہے، 45 ہنگامی مراکز اس منصوبے پر عمل درآمد میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں جدید ترین گاڑیوں سے لیس 79 پیرا میڈیکل ٹیمیں اور 710 دیگر افراد ایئر ایمبولینس خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔