دنیا بھر سے 4 لاکھ 34 ہزار عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد

مقدس شہر پہنچنے والے حجاج کرام نے مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی

دنیا بھر سے 4 لاکھ 34 ہزار عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ العربیہ نیوز کے مطابق دنیا بھرسے عازمین حج کی حرمین شریفین آمد کا سلسلہ جاری ہے، کئی ممالک سے آنے والے عازمین براہ راست مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں، اس حوالے سے سعودی عرب کی وزارت حج وعمر نے اعلان کیا ہے کہ اب تک 4 لاکھ 34 ہزار 980 ہزار عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔

بتایا گیا ہے کہ حج آپریشن کی پہلی پرواز کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 لاکھ 71 ہزار 562 عازمین حج پہنچے، لینڈ امیگریشن سنٹر کے ذریعے 81 ہزار 194 عازمین حج سعودی عرب میں داخل ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ کئی ممالک سے آنے والے عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں، ان میں انڈونیشیا کے عازمین کی تعداد سب سے زیادہ تھی، مدینہ منورہ پہنچنے والےانڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے عازمین کی تعداد 89 ہزار 876 ہے، اس کے بعد بھارت سے آنے والے 44 ہزار 173 حجاج کرام شامل ہیں، جب کہ پاکستان سے اب تک 42 ہزار 838 عازمین حجاز مقدس پہنچے، الجزائر کے 28 ہزار 738 اور ایران سے 26 ہزار 695 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

دریں اثنا مدینہ ریجن میں سعودی ہلال احمر اتھارٹی (SRCA) نے رواں سال کے حج سیزن کے لیے آپریشنل پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، مدینہ میں ایس آر سی اے برانچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد بن علی الزہرانی نے کہا کہ اس منصوبے میں مسجد نبوی ﷺ اور مدینہ منورہ جانے والی سڑکوں پر زائرین کو ہنگامی طبی خدمات فراہم کرنا شامل ہے، یہ منصوبہ 15 محرم 1445 ہجری تک جاری رہے گا، حجاج کرام کی خدمت کے لیے کل 1410 سرکاری اور رضاکار افراد کو تعینات کیا گیا ہے، 45 ہنگامی مراکز اس منصوبے پر عمل درآمد میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں جدید ترین گاڑیوں سے لیس 79 پیرا میڈیکل ٹیمیں اور 710 دیگر افراد ایئر ایمبولینس خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔