دبئی ایئرپورٹ سے مسافروں کو لینے کے نئے اصول کا اعلان
صرف پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر مجاز گاڑیوں کو ہی ٹرمینل ون میں آنے والے فورکورٹ تک رسائی حاصل ہوگی
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 جون 2023ء ) دبئی ایئرپورٹ نے 8 جون سے مسافروں کو لینے کے لیے نئے اصول کا اعلان کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر مجاز گاڑیوں کو ہی ٹرمینل 1 میں آنے والے فورکورٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس حوالے سے جاری بیان میں ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے کہا کہ یہ فیصلہ بھیڑ کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، مسافروں کو لینے کے لیے آنے والی کاریں دو کار پارکس یا والیٹ سروس میں سے کسی ایک کو استعمال کرسکیں گی۔
ٹرمینل ون پر دو کار پارکس، کار پارک اے – پریمیم، اور کار پارک بی – اکانومی کے چارجز درج ذیل ہیں؛
>> کار پارک اے (ٹرمینل ون سے 2،3 منٹ پیدل)
5 منٹ پارکنگ – 5 درہم
15 منٹ – 15 درہم
30 منٹ – 30 درہم
2 گھنٹے تک – 40 درہم
3 گھنٹے – 55 درہم
4 گھنٹے – 65 درہم
1 دن – 125 درہم
ہر اضافی دن – 100 درہم
>> کار پارک بی (ٹرمینل ون سے 7،8 منٹ پیدل)
1 گھنٹہ پارکنگ – 25 درہم
2 گھنٹے – 30 درہم
3 گھنٹے – 35 درہم
4 گھنٹے – 45 درہم
1 دن پارکنگ – 85 درہم
ہر اضافی دن – 75 درہم