امارات کی گولڈ مارکیٹ میں زیورات اب قسطوں پر خریدیں

متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث گولڈ مارکیٹ میں قسطوں پر زیورات فروخت کیے جانے لگے۔
الامارات الیوم کے مطابق سونے کا کاروبار کرنے والے تاجرو کا کہنا ہے ’سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافے نے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے، اب قسطوں پر زیورات فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے

تاجروں نے اس امید کا اظہار کیا کہ’ قسطوں پر زیورات کی پیشکش سے سونے کی خریداری میں اضافہ ہوگا‘۔
انہوں نے کہا کہ قسطوں پر زیورات کا سودا فریقین کے درمیان اتفاق رائے سے ہورہا ہے۔ تین چیزیں پیش نظر رکھی جارہی ہیں۔
ایک تو یہ کہ زیورات فروخت کرتے وقت سونے کی قیمت کیا ہے۔ دوسرے ادائیگی کے حوالے سے گارنٹی اور تیسری یہ کہ تمام قسطیں ادا کرنے پر صورتحال کیا ہوگی۔
ایک تاجر احمد رضا نے بتایا کہ ’ان دنوں امارات کی گولڈ مارکیٹ میں دکانداروں کے درمیان مسابقت کی فضا ہے۔ ماہانہ قسطوں پر زیورات فروخت کرنے کی پیشکشیں اسی کا نتیجہ ہے‘۔
ایک اور تاجر ابراہیم یاسر کا کہنا ہے کہ بعض خاندان بچت یا نمود و نمائش کی غرض سے زیورات مسلسل خریدتے ہیں۔ ایسے خاندانوں کے لیے قسطوں پر سودا مناسب حل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔