متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے وفاقی وزارتوں اور اداروں کے لیے عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، رہائشیوں کو اسلامی تہوار کے موقع پر 4 دن کی چھٹی ملے گی، تاہم یہ وقفہ چھ دن کے اختتام ہفتہ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (FAHR) نے کہا کہ یہ وقفہ اسلامی ہجری کیلنڈر کے تحت 9 سے 12 ذی الحجہ تک ہے، 9 ذوالحجہ عرفہ کا دن ہے جسے اسلام میں مقدس ترین دن سمجھا جاتا ہے، اس کے 3 دن بعد دنیا بھر میں مقیم مسلمان عید الاضحیٰ منانے والے ہیں، جسے قربانی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس ضمن میں اسلامی کیلنڈر کی تاریخوں کا تعین 18 جون کو کیا جائے گا، جب حکام چاند دیکھنے کی کوشش کریں گے جو اسلامی مہینے کے آغاز کا اشارہ دیتا ہے۔

فلکیاتی حسابات بتاتے ہیں کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر وقفے کا پہلا دن عرفہ کا دن 27 جون کو ہے، اس کے بعد عید اگلے دن یعنی 28 جون کو ہونے کی توقع ہے، اس لیے وقفہ منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک ہونے کا امکان ہے اور اگر آپ ہفتہ اتوار کے اختتام ہفتہ کو بھی ساتھ ملاتے ہیں تو یہ 6 دن کی تعطیلات بنتی ہیں جو سال کی طویل ترین سرکاری چھٹی ہوگی۔ معلوم ہوا ہے کہ اپنے پچھلے ویک اینڈ سے باہر آنے کے بعد مکینوں کو ہفتے کی باقی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے سے پہلے صرف پیر 26 جون کو کام کرنے کی ضرورت ہے، کچھ لوگ تو پیر کی بھی چھٹی لے رہے ہیں تاکہ اسے لگاتار 9 دن کا وقفہ بنایا جا سکے اور عید کے بعد ملازمین پیر جولائی 3 کو دوبارہ کام پر رپورٹ کریں گے، یہ تعطیل متحدہ عرب امارات میں دو ماہ کے موسم گرما کے وقفے سے ٹھیک پہلے ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔