امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کا دورہ ترکیہ، صدر اردوغان سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نیہان سنیچر کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی ہے۔
شیخ محمد زاید نے ٹویٹ کیا کہ ’مجھے استنبول میں صدر رجب طیب اردوغان سے مل کرخوشی ہوئی‘۔
’ہم نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور سب کے خوشحال مستقبل کی جانب علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے ذرائع پر تبادلہ خیال کیا‘۔
قبل ازیں امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید استنبول پہنچے تو ایئر پورٹ پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے امارات کے صدر کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ، وزرا اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
امارات الیوم کے مطابق امارات کے صدر دورے کے دوران اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے اور جامع اقتصادی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے جو دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔