ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط، جیت کے لیے 8 وکٹیں درکار

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی اور جیت کے لیے انگلینڈ کی 8 وکٹیں درکار ہیں۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا جواب میں مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں۔
زیک کرولی تین ، بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی دو وکٹیں 11 رنز پر گریں، ساجد خان اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔