حاکمِ دبئی کی بیٹی کی شادی‘ دلہن نے دلکش تصاویر شیئر کردیں

اپنی زندگی کے انمول دن کیلئے شیخہ ماہرہ نے سفید گاؤن زیبِ تن کیا‘ جوڑے نے 7 تہوں والا کیک بھی کاٹا

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 جون 2023ء ) دبئی اور متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں ایک شاندار تقریب کا مشاہدہ کیا، جب شیخہ ماہرہ اور شیخ منا آل مکتوم دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے زبیل ہال میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق شیخہ ماہرہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم اور شیخ منا آل مکتوم نے اپنی شادی کی سرکاری تقریب منعقد کی، جس میں وہ شادی کے معاہدے پر دستخط کرتے ہیں، شیخہ ماہرہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کی بیٹی ہیں۔
شیخہ ماہرہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم نے انسٹا گرام پر اپنی شادی کی منفرد اور شاندار تقریب کی تصاویر شیئر کیں، اپنی زندگی کے انمول دن کے لیے شیخہ ماہرہ نے دبئی میں مقیم ڈیزائنر کا شاندار سفید گاؤن زیبِ تن کیا، اپنے شوہر شیخ منا کے روایتی اماراتی لباس کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے دلہن نے بھی سفید رنگ کا بال گاؤن پہنا، اسے خوبصورت اور وضع دار رکھتے ہوئے شیخہ ماہرہ نے زیورات کو ہیرے کے کڑے، گھڑی اور انگوٹھیوں تک کم سے کم رکھا۔

بتایا گیا ہے کہ شہزادی شیخہ ماہرہ نے اپنے دولہا شیخ منا کے ساتھ چند شاندار تصاویر لگائیں، شاہی جوڑے نے شادی میں ایک 7 تہوں والا کیک بھی کاٹا، جس میں خوبصورت سفید میٹھے پر پھول چڑھے تھے جب کہ تقریب کی سامنے آنے والی نئی تصاویر میں خوبصورت پھولوں سے بھرا گلدستہ تھامے شاہی جوڑے کو پیار سے ایک دوسرے کو تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔