بپرجوائے سمندری طوفان‘ عمان میں بھی شدید بارشوں کا امکان

پاکستان اور بھارت کی جانب بڑھنے والے سمندری طوفان بپرجوائے کے باعث خلیجی سلطنت عمان میں بھی شدید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ عمان آبزرور کے مطابق سمندری طوفان کا مرکز سلطنت عمان سے 770 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور شمال کی جانب ہندوستانی اور پاکستانی ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے 15 جون کو بھارت میں گجرات اور پاکستان میں کراچی کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ٹکرانے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سلطنت عمان کے گورنریٹس کے کچھ حصوں پر درمیانے اور اونچے بادلوں کی نقل و حرکت کے باعث اگلے 3 دنوں کے دوران وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر جاری ہیں کیوں کہ الشرقیہ الوسطہ اور ظوفر گورنریٹس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سمندری لہروں کی اونچائی 3 سے 6 میٹر تک پہنچ سکتی ہے اور سمندری پانی کے نچلے درجے کے علاقوں میں داخل ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھر سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ آہستہ آہستہ مزید کم ہونے لگا، سمندری طوفان بپر جوائے کا کراچی سے فاصلہ انتہائی کم رہ چکا ہے، طوفان کے ارد گرد ہوائیں 140 سے 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ طوفان کے قریب لہروں کی اونچائی 30 فٹ ہے، طوفان 15 جون کی سہ پہر کو کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

سمندری طوفان بپر جوائے کے حوالے سے پاکستان کے محکمہ موسمیات نے 14 واں الرٹ جاری کیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں بادل پھٹنے کا خدشہ ہے، سمندری طوفان کے باعث ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں 3 سے 4 سو ملی میٹر جبکہ کراچی میں 100 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے، کیٹی بندر پر 10 سے 12 فٹ لہریں اٹھنے اور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔