سعودی عرب میں منشیات کی تشہیر کرنے پر پاکستانی گرفتار
سعودی عرب میں منشیات کی تشہیر کرنے پر ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ عاجل نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں انسداد منشیات پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پر نشہ آور میتھیمفیٹامائن (شبو) کی تشہیر کا الزام ہے، اس حوالے سے جدہ جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا ہے کہ جدہ گورنری میں رہائش پذیر پاکستانی شہریت رکھنے والے شخص کو نشہ آور میتھیمفیٹامائن (شبو) کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جس کے لیے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
سکیورٹی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس کی تشہیر یا فروغ کی سرگرمیوں کے حوالے سے مکہ مکرمہ اور ریاض میں کسی قسم کی شکایت ہیلپ لائن 911 پر دیں، ملک کے مشرقی صوبوں اور دیگرعلاقوں سے منشیات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے 999 نمبر جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح پاکستانی شہریت کا ایک اور باشندہ جدہ میں مشکوک حالت میں پکڑا گیا اور جب اس کی تلاشی لی گئی تو واضح ہوا کہ وہ منشیات فروش ہے، محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے مشتبہ شخص کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاگتے ہوئے اسے پکڑلیا جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی، انسداد منشیات کے اہلکاروں نے پاکستانی باشندے کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا تو منشیات کی ایک اضافی مقدار برآمد ہوئی، جس سے اس کے قبضے سے برآمد ہونے والی منشیات کی کل مقدار 306 گرام ہو گئی۔
علاوہ ازیں جدہ میں پولیس نے پاکستانی شہریت کے ایک اور رہائشی کو بھی گرفتار کیا جو میں نشہ آور اشیاء کی تشہیر کرتا تھا، اس کے قبضے سے موبائل فون اور بڑی رقم برآمد کرلی جب کہ شوررہ گورنریٹ کی پولیس نے 4 شہریوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی جنہوں نے سرویلنس کیمروں سے لیس ایک گھر اور منشیات کی تشہیر کے لیے ایک اڈے اور طبی گردش کے لیے منوعہ گولیوں کو ضبط کرلیا، ان کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔