سمندری طوفان ’بایپر جوائے‘ کراچی میں تیز ہوائیں، انڈیا میں چار افراد ہلاک

سمندری طوفان ’بایپر جوائے‘ کے اثرات کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں،گہرے بادلوں اور بارش کی صورت میں سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
جوں جوں سندھ طوفان کا سندھ کے ساحلی علاقوں سے فاصلہ کم ہو رہا ہے، ان علاقوں کے موسم میں بڑی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل انڈیا کے شہر ممبئی اور احمد آباد کے ساحل پر تیز لہروں کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔‘
ممبئی پولیس نے ایک آفیسر نے کہا ہے کہ ’یہ چار لڑکے جوہُو ساحل پر پیر کی شام ڈوب گئے جن میں اسے دو کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔‘
انڈین ریاست گجرات کی حکومت نے کہا ہے کہ سائیکلون ’بایپر جوائے‘ سے آٹھ اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔‘
پاکستان محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے الرٹ میں بتایا گیا کہ ’سائیکلون گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران شمال اور شمال مغربی سمت بڑھا ہے اور اب اسے ’شدید ترین سائیکلون طوفان‘ قرار دیا جا چکا ہے۔
’یہ طوفان کراچی سے 470 کلومیٹر جبکہ ٹھٹھہ سے 460 کلومیٹر فاصلے پر ہے۔
سائیکلون ’بایپر جوائے‘ سے سندھ کی ساحلی آبادیوں کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے پیش نظر پیر کی شام ہی سے شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا گیا تھا۔
منگل کو چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ’کراچی، حیدرآباد، سانگھڑ، ٹنڈوالہ یار میں بارشوں کا امکان ہے۔ کیٹی بندر سے لوگوں کا انخلا مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ماہی گیروں کو بار بار وارننگز دی گئی ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ’کراچی اور دیگر شہری علاقوں میں تیز آندھی، ہواؤں اور طوفان کا خدشہ رہے گا۔ گذشتہ سیلاب میں جن رضاکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا ان سے دوبارہ رابطہ کیا گیا ہے۔‘
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ طوفان کا رخ معمولی تبدیل ہوا ہے جس کے بعد کراچی کسی حد تک محفوظ ہو رہا ہے، البتہ سندھ کے دیگر ساحلی علاقے جن میں ٹھٹہ، سجاول اور بدین شامل ہے اب بھی طوفان کی زد میں ہیں۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ کیا تھا کہ 14 سے 17 جون تک تیز ہواؤں کے باعث کمزور ڈھانچے (کچے مکانات) بشمول سولر پینلز وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
لینڈفال کے دوران کیٹی بندر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بلند طوفانی لہروں، نشیبی علاقے زیرآب آنے اور ساحلی علاقوں میں سیلاب کے خطرات ہیں۔ ماہی گیروں کو بھی 17 جون تک کھلے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔