امارات دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی مالکان کی درجہ بندی میں سرِفہرست
متحدہ عرب امارات کو دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی مالکان کی درجہ بندی میں سرِفہرست قرار دے دیا گیا۔ لوان دبئی (LovinDubai) ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں کرپٹو دارالحکومت کے طور پر ابھرا ہے، جس کی متاثر کن 27 اعشاریہ 67 فیصد آبادی نے کرپٹو کرنسیوں کو اپنایا ہے، اعداد و شمار کی دنیا کی طرف سے ظاہر ہونے والی اس قابل ذکر کامیابی کو یو اے ای کے آگے سوچنے والے ریگولیٹرز، کرپٹو فرینڈلی قوانین کو جلد اپنانے اور ٹیک سیوی آبادی کو قرار دیا جا سکتا ہے، جو ڈیجیٹل کرنسیوں کی صلاحیت کو تلاش کرنے کے لیے بے چین ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دبئی باقی جی سی سی کے ساتھ مل کر جدت اور ٹیکنالوجی کے لیے ایک مرکز کے طور پر اپنے آپ کو کھڑا کر چکا ہے، خطے کے ریگولیٹرز نے بٹ کوائن اور بلاکچین سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو سمجھنے کے لیے ایک قابل ذکر کشادگی کا مظاہرہ کیا ہے، متحدہ عرب امارات کو دوسرے ممالک سے الگ کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک اس کا ریگولیٹری ماحول ہے، کرپٹو ریگولیشنز سے نبرد آزما ہونے والی بہت سی قوموں کے برعکس متحدہ عرب امارات فعال اور تیز رفتار رہا ہے اور کرپٹو اسپیس میں ہونے والی پیشرفت اور رجحانات کو تیزی سے ایڈجسٹ کر رہا ہے، اس لچک نے کرپٹو کے شوقین افراد اور کاروباروں کے لیے ایک پرکشش ماحولیاتی نظام تشکیل دیا ہے، جس نے ایک متحرک اور پھلتی پھولتی کرپٹو کمیونٹی کو فروغ دیا۔
ورلڈ آف اسٹیٹسکس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاں متحدہ عرب امارات نے کرپٹو ملکیت کے معاملے میں سرفہرست مقام کا دعویٰ کیا وہیں دیگر ممالک نے بھی کرپٹو کی دنیا میں اپنی شناخت بنائی، ویتنام نے اس فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی جس کی آبادی کا 20 اعشاریہ 54 فیصد حصہ کرپٹو کرنسیوں میں شامل ہے، اس کے بعد سنگاپور 13 اعشاریہ 93 فیصد پر ہے، ایران اور امریکہ بالترتیب 13 اعشاریہ 46 فیصد اور 13 اعشاریہ 22 فیصد کے ساتھ ٹاپ پانچ میں شامل ہیں، مکمل فہرست درج ذیل ہے؛
(1) 🇦🇪 متحدہ عرب امارات: 27 اعشاریہ 67 فیصد
(2) 🇻🇳 ویتنام: 20 اعشاریہ 54 فیصد
(3) 🇸🇬 سنگاپور: 13اعشاریہ 93 فیصد
(4) 🇮🇷 ایران 13 عشاریہ 46 فیصد
(5) 🇺🇸 امریکہ : 13عشاریہ 22 فیصد
(6) 🇵🇭 فلپائن: 13عشاریہ 02 فیصد
(7) 🇺🇦 یوکرین: 10عشاریہ 31 فیصد
(8) 🇻🇪 وینزویلا: 10عشاریہ 28 فیصد
(9) 🇿🇦 جنوبی افریقہ: 10فیصد
(10) 🇹🇭 تھائی لینڈ: 9عشاریہ 32 فیصد
(11) 🇮🇳 ہندوستان: 7عشاریہ 23 فیصد
(12) 🇧🇷 برازیل: 6عشاریہ 98 فیصد
(13) 🇵🇰 پاکستان: 6عشاریہ 40 فیصد
(14) 🇫🇷 فرانس: 5عشاریہ 90 فیصد
(15) 🇷🇺 روس: 5عشاریہ 87 فیصد