دبئی میں اربوں روپے مالیت کا سب سے مہنگا ترین گھر برائے فروخت

60 ہزار اسکوائر فٹ کے گھر کی تزئین و آرائش میں سونے کے پتوں پر مبنی 7 لاکھ شیٹس استعمال کی گئی ہیں

دبئی میں اربوں روپے مالیت کا سب سے مہنگا ترین گھر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی کے علاقے ایمریٹس ہل میں برائے فروخت گھر کی قیمت 20 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ( تقریباً 57 ارب 85 کروڑ پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے، اس گھر کو ماربل پیلس کا نام دیا گیا ہے، جس کی تعمیر 12 سال سے زائد عرصے میں مکمل ہوئی، جس کو بنانے کے لیے 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم خرچ ہوئی تھی، 60 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے ہوئے اس گھر میں 5 بیڈ رومز ہیں۔

اس گھر کا سب سے بڑا بیڈروم ہی 4 ہزار اسکوائر فٹ کا ہے، گھر کی نچلی منزل میں کھانے اور انٹرٹینمنٹ کے لیے کمرے مختص کیے گئے ہیں اور عالی شان گھر کے گیراج میں 15 گاڑیاں کھڑی کرنے کی سہولت دی گئی ہے، گھر کے اندر اور باہر سوئمنگ پولز موجود ہیں، ایک ایکوریم بھی اس گھر کا حصہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گھر کی تزئین و آرائش میں سونے کے پتوں پر مبنی 7 لاکھ شیٹس استعمال کی گئی ہیں، گھر کی فی اسکوائر فٹ قیمت 3403 ڈالرز ہے جو اس علاقے کی دیگر جائیدادوں سے دگنی ہے، 400 آرٹ کے نمونے بھی گھر کا حصہ ہیں، جن میں زیادہ تر 19 اور 20 ویں صدی کے مجسمے اور پینٹنگز ہیں، گھر کے مالک آرٹ کے نمونوں کی فروخت کے حوالے سے الگ سے بات چیت کریں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس علاقے میں سب سے مہنگا گھر اگست 2022ء میں 5 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز سے زائد میں فروخت ہوا تھا اور جو گھر اب فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے دنیا بھر میں صرف 5 سے 10 افراد ہی اتنے دولت مند ہیں جو اس گھر کو خرید سکیں، قبل ازیں کتوبر 2022 میں بھارت سے تعلق رکھنے والے بزنس مین مکیش امبانی نے دبئی کا مہنگا ترین گھر 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔