دبئی میں رہائش کا ایک اور لگژری منصوبہ لانچ

منصوبے میں میں 7 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹ تعمیر ہوں گے جن میں محلات سے لے کر پرتعیش ولاز شامل ہیں

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں رہائش کا ایک اور لگژری منصوبہ لانچ کردیا گیا۔ الامارات الیوم کے مطابق ایمار پراپرٹیز نے اپنا تازہ ترین لگژری پراجیکٹ The Oasis کی لانچنگ کردی ہے، اس حوالے سے تقریب دبئی کے ڈاؤن ٹاؤن میں ارمانی برج خلیفہ ہوٹل میں بین الاقوامی فلم اسٹار شاہ رخ خان کی موجودگی میں منعقد ہوئی، یہ منصوبہ کل 100 ملین مربع فٹ کے کل رقبے پر محیط ہو گا، جس کی مجموعی ترقیاتی مالیت 20 بلین ڈالر (73.4 بلین درہم) سے زیادہ ہو گی، اس پروجیکٹ میں دنیا کے مشہور ترین معماروں کے تیار کردہ غیر معمولی تعمیراتی ڈیزائن پیش کیے گئے ہیں، بہترین بین الاقوامی ڈیزائنرز کی جانب سے ان کی اندرونی سجاوٹ کا دیزائن بھی تیار کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ منصوبے میں میں 7 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹس تعمیر ہوں گے جن میں محلات سے لے کر پرتعیش ولاز شامل ہیں جو کہ ان کے وسیع و عریض علاقوں اور مخصوص تفصیلات سے متصف ہیں، جن میں واٹر چینلز، جھیلوں اور پارکوں کے نظارے ہیں، ایک اعلیٰ درجے کا پرتعیش زندگی گزارنے کا تجربہ فراہم کرنے کی کوشش میں یہ منصوبہ دبئی میں رئیل اسٹیٹ کے فروغ پذیر منظر میں مزید اضافہ کرے گا، ایمار نے اس پروجیکٹ کے ذریعے لگژری ریزورٹس کی طرح طرز زندگی تشکیل دینے کا مقصد بنایا ہے، جہاں 25 فیصد زمین جھیلوں، نہروں، باغات، دوڑنے اور پکنک کے راستوں، سرسبز جگہوں اور ہر قسم کی پرتعیش سہولیات کے لیے مختص کی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ Oasis by Emaar چار بین الاقوامی گولف کورسز کے قریب اور ڈاون ٹاؤن دبئی سے صرف 20 منٹ کی دوری پر ہے، اس میں مختلف قسم کے ریستوراں کے علاوہ 1.5 ملین مربع فٹ کا خوردہ رقبہ بھی شامل ہے، ایمار کے بانی محمد الابار نے کہا کہ اپنی ہر نئی منزل میں ایمار سمجھدار صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے، ہمارا بنیادی مقصد منفرد منصوبوں کو ڈیزائن کرنا ہے جو صارفین کے پرتعیش طرز زندگی کی تکمیل کرتے ہوئے عیش و آرام کی بے مثال سطح فراہم کرتے ہیں، ہمارا تازہ ترین مربوط پروجیکٹ (دی اویسس) دبئی کے شہری منظر نامے کی تکمیل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں ڈیزائن کے اعلیٰ ترین معیارات، ہم آہنگ فن تعمیر، فطرت اور پانی کے درمیان ایک پرتعیش طرز زندگی کے مستقبل کی نئی تعریف کی گئی ہے اور تمام معیارات کے مطابق غیر معمولی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔