درجہ حرارت میں اضافہ‘ حج کے دوران سخت موسم کی وارننگ

حجاج کرام کو آرام دہ لباس پہننے اور اپنے ساتھ صرف سوتی کپڑے لانے کا مشورہ دے دیا گیا

سعودی عرب میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ حج کے دوران سخت موسم کی وارننگ جاری کردی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسم شید گرم اور خشک رہنے والا ہے، مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت نسبتاً گرم اور خشک رہے گا، دن کے وقت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا اور رات کے وقت اعتدال پسند رہے گا، اوسطاً کم از کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہنے کا امکان ہے جب کہ جمعرات کو عرفات، مزدلفہ، مکہ مکرمہ اور الاحساء میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت حج کے حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سن اسٹروک یا گرمی سے بچنے کے لیے احتیاط کریں، ننگے پاؤں نہ چلیں تاکہ ان کے پاؤں متاثر نہ ہوں، حج کے دوران شمال مغربی سمت میں ہوا کی اوسط رفتار چار اور 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوگی، جو گردو غبار کا سبب بن سکتی ہے، جس کی وجہ سے حد نگاہ کم ہو سکتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مدینہ منورہ کی آب و ہوا بھی دن کے وقت نسبتاً گرم اور خشک اور رات کو ٹھنڈی رہنے کی توقع ہے، مدینہ منورہ میں ہوا کی اوسط رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے، ہوائیں مٹی کے طوفان کا سبب بن سکتی ہیں، سیکورٹی فورسز، حج گائیڈز اور حج آپریٹرز جو حجاج کرام کے سفر کے دوران ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں، حجاج کو ان کے سفر کے دوران دھوپ سے بچانے کے لیے چھتری اور پانی کی کمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈا پانی فراہم کریں گے۔

ایک حج گائیڈ نے کہا کہ عازمین حج کے لیے تمام رہائش گاہوں میں دن بھر ایئر کنڈیشننگ ہوگی تاکہ ان کے آرام کو یقینی بنایا جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ ٹھنڈا پانی بھی ہو گا تاکہ عازمین کو گرمی سے نمٹنے میں آسانی ہو، سب عازمین کو مشورہ ہے کہ وہ آرام دہ لباس پہنیں اور صرف سوتی کپڑے ہی لائیں کیوں کہ یہاں دن میں بہت گرمی ہوتی ہے، منیٰ اور مزدلفہ سمیت تمام مقدس مقامات پر پنکھے، کولر اور ایئر کنڈیشننگ یونٹ لگائے گئے ہیں جہاں حجاج کرام حج کے دوران وقت گزارتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انہیں ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رکھا جائے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی عظیم الشان مساجد میں کولنگ اسٹیشنز پر زائرین کے لیے ٹھنڈا آب زم زم دستیاب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔