حج کیلئے مکہ پہنچنے والی خاتون کے یہاں بچے کی ولادت

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ خاتون کو مکہ مکرمہ میں نیشنل حج کمیشن آف نائیجریا کے کلینک میں داخل کرایا گیا جہاں بچے کی پیدائش کے لیے نائیجیریا کی میڈیکل ٹیم نے اس کی مدد کی۔

میڈیکل ٹیم کے سربراہ نے ڈاکٹر عثمان گلادیما نے حج آپریشن کوریج کرنے والی ٹیم کو بتایا کہ حاملہ عازمین نے اس مشورے کو نظر انداز کیا کہ حاملہ خواتین کو حج کے لیے نہیں آنا چاہیے۔

میڈیکل ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ مکہ میں ہم نے تین کلینکس قائم کیے ہیں اور ہم نے مزید حاجیوں کے آنے کے بعد سات کلینک بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ڈاکٹر عثمان گلادیما نےت بتایا کہ ہمارے پاس ایسی خواتین کے کیسز بھی ہیں جن کا حمل بہت زیادہ ہے، ان میں سے ایک یہ سات ماہ کی حاملہ تھی جسے داخل کر کے بچے کی پیدائش کرنی پڑی۔

انہوں نے بتایا کہ حاملہ خواتین کے مملکت میں آنے کے جسمانی تھکن کے ساتھ حمل سے متعلق پیچیدگیوں کا رجحان بڑھ جاتا اس لیے انہیں یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ حاملہ خواتین کو حج کے لیے نہیں آنا چاہیے۔

ڈاکٹر گلادیما نے کہا کہ لیکن ہم ایسا دیکھ رہے ہیں اس حج کے لیے آنے والی حاملہ خواتین کے تعداد بہت زیاردہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔