دبئی میں دورانِ ڈیوٹی بس ڈرائیور کی نماز۔۔۔ آر ٹی اے کے جواب نے سب کے دل جیت لیئے

دبئی میں بس ڈرائیور کی دورانِ ڈیوٹی نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر آر ٹی اے نے وضاحت جاری کردی۔ لو ان دبئی (LovinDubai) ویب سائٹ کے مطابق ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آر ٹی اے بس اسٹاپ پر کھڑی ہے، مسافر باہر ہیں اور ڈرائیور اندر نماز پڑھ رہا ہے، اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا تو اس نے 7 لاکھ سے زیادہ افراد کی توجہ حاصل کی، لوگوں کا بس ڈرائیور کے بارے میں بہت مختلف نقطہ نظر تھا جس نے مسافروں کو بس میں نماز پڑھتے ہوئے باہر چھوڑ دیا، ڈرائیور کے اس فعل پر سوال اٹھنے لگا کہ آیا اسے مسافروں کے انتظار کے دوران نماز پڑھنے کا حق ہے یا اسے نماز کی ادائیگی کام کے اوقات کے بعد کرنی چاہیئے؟۔

آر ٹی اے نے بس ڈرائیور کی ویڈیو پر وضاحت جاری کی کہ بس ڈرائیور کی جانب سے نماز کی ادائیگی اس کے ڈیوٹی اوقات میں نہیں بلکہ وقفے کے وقت کی گئی، آر ٹی اے نے کہا کہ ہم اپنی سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کی مسلسل کوشش کرتے ہیں، اور ڈرائیور کی جانب سے اس کے دائرہ کار سے باہر کسی بھی قسم کے رویے کی مکمل چھان بین کی گئی، ہم تحقیقات کے بعد واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نماز کی ادائیگی کے دوران بس اپنے آپریشنل اوقات میں نہیں تھی۔
آر ٹی اے نے کہا کہ ہمارے قواعد و ضوابط کے تحت ڈرائیور اور مسافروں دونوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے طے شدہ سفر کے وقت سے پہلے یا بعد میں کسی کو بھی بس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، لہٰذا کیوں کہ بس کام کے اوقات سے باہر تھی اس لیے بس ڈرائیور مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا تھا اور اس لیے اس کے حق میں تھا کہ وہ اس وقت نماز ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔