شارجہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے اماراتی شہری ہلاک

متحدہ عرب امارات شارجہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک مقامی شہری جان کی بازی ہار گیا۔

الامارات الیوم کے مطابق شارجہ کے الشرقیہ علاقے کی پولیس کے ڈائریکٹر کرنل علی الحمودی نے بتایا کہ ’کلبا شہر میں وادی الحلم کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی موبائل فورس اورایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شہری کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

کرنل علی الحمودی نے بتایا کہ’ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مقامی شہری بلدیاتی کونسل کا ملازم تھا اور حادثے کے وقت ڈیوٹی پر تھا۔ سڑک کے کنارے گاڑی پارک کرکے ڈیوٹی پر جارہا تھا اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا‘۔
گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا گیا۔ اس نے اقبالیہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ اچانک آنکھ لگنے پر گاڑی کنٹرول سے باہر ہوگئی۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

کرنل علی الحمودی نے ڈرائیوروں سے کہا کہ’ وہ ٹریفک قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ شاہراہوں پر مقررہ رفتار کی حد کی پابندی کریں۔ تکان یا نیند کی صورت میں گاڑی روک کر محفوظ جگہ پارک کریں۔ ایسا اپنی اور دوسروں کی حفاظ؍ت کے لیے ضروری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔