بھارت : احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ

احمد آباد : بھارت کے شہر احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں عملے سمیت 242 افراد سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک مسافر طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ سے محض چند میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ اڑان بھرتےہی ایئرپورٹ کے قریب گرا، علاقے میں دھوئیں کے بادل چھاگئے اور دوردورتک آوازسنی گئی۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ طیارے میں عملے سمیت 242 افراد سوار تھے، حادثے کا شکار بھارتی طیارہ احمد آباد سے لندن جارہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا تاہم ہنگامی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، پولیس اور ریسکیواداروں کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

حادثے کے بعد احمد آباد ایئر پورٹ جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔