برطانیہ میں نشے میں مدہوش خاتون کا ریپ کرنے والا انڈین طالب علم گرفتار

برطانیہ میں نشے میں نیم بے ہوش خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر انڈین طالب علم کو گرفتار کیا گیا ہے جسے وہ گذشتہ برس ایک کلب میں ملا تھا۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اس لڑکے کا نام پریت وکال ہے جو گذشتہ برس جون میں اس خاتون کو کارڈیف میں اپنے فلیٹ پر لے کر گیا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
پریت وکال اور یہ خاتون اپنے اپنے دوستوں کے ساتھ کارڈیف کے ایک کلب گئے تھے جہاں ان کی آپس میں ملاقات ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ’یہ خاتون بہت زیادہ نشے میں تھی اور رات کے آخری پہر اس کو بالکل ہوش نہیں تھا۔ وہ کلب سے باہر گئی پریت وکال سے ملی، دونوں کے درمیان گفتگو ہوئی اور پھر وہ اپنے دوستوں سے علیحدہ ہو کر چلے گئے۔‘
ایک ویڈیو میں اس لڑکے کو خاتون کو پہلے بازوؤں اور پھر کندھوں پر اٹھا کر جاتے دیکھا جا سکتا ہے، اور پھر وہ خاتون کو اپنے فلیٹ پر لے جاتا ہے۔ جب وہ ایک پب کے سامنے سے گزرتے ہیں تو خاتون کو لڑکے کا سہارا لے کر چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ساؤتھ ویلز پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’کارڈیف میں ایک شخص کو خاتون کا ریپ کرنے پر جیل بھیجا گیا ہے۔ کارڈیف میں اجنبیوں کے اس طرح کے حملے بہت کم سامنے آتے ہیں، لیکن پریت وکال ایک خطرناک شخص ہے۔ اس نے نشے میں مدہوش خاتون کا فائدہ اٹھایا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کو گھر لے جانے کے بعد اس نے لڑکی کی تصویر لی اور فخریہ انداز میں اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کیا۔
خاتون نے بہادری کے ساتھ اس واقعے کے بارے میں پولیس کو بتایا۔ پولیس نے سکیورٹی کیمروں اور خاتون کو انسٹاگرام پر بھیجے گئے پیغام سے لڑکے کی شناخت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔