بابراعظم اور محمد رضوان حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

بابراعظم اور محمد رضوان حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر مقدس فرض کی ادائیگی کیلئے اپنے والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ حج کی ادائیگی کے باعث پی سی بینے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹڑیننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔

رضوان اور بابراعظم سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ ٹور کی تیاری کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مسجد نبوی کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کرکٹرز نے اپنے عرب مداح کے ہمراہ تصویر کھنچوائی جو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، پہلی تین پوزیشنز آسٹریلین بیٹرز کے حصے میں آگئیں۔ نئی رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں مارنس لبوشین پہلے، اسٹیو اسمتھ دوسرے اور ٹریوس ہیڈ تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔ 39 سال بعد کسی بھی ملک کے تین کھلاڑی پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 1984ء میں ویسٹ انڈیز کے تین بیٹرز رینکنگ کی پہلی تین پوزیشنز پر آئے تھے۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے بابراعظم سے چوتھی پوزیشن چھین لی، پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرا ایشون پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آٖفریدی کی 5ویں پوزیشن ہے۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں ہے، بھارت کے رویندرا جدیجا آل راؤنڈرز میں پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔