ایمریٹس ایئرلائن کا اضافی حج پروازیں چلانے کا اعلان

عازمین حج کی سہولت کے لیے مدینہ منورہ کے لیے روزانہ پروازیں چلائی جائیں گی۔ ائیرلائن انتظامیہ کا بیان

دبئی کی ملکیتی دنیا کی معروف فضائی کمپنی ایمریٹس نے سعودی عرب کے لیے اضافی حج پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ایمریٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور جدہ کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی، اس سلسلے میں ایئرلائن انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مدینہ منورہ کے لیے روزانہ پروازیں چلائی جائیں گی، جدہ کے لیے دوطرفہ 10 پروازوں کا اضافہ کیا گیا ہے اوراس روٹ پر 7 جولائی تک بوئنگ 777 کی پروازیں چلائی جائیں گی، جدہ کے لیے حج پروازیں ایئرلائن کے سعودی عرب کے لیے موجودہ شیڈول کے متوازی چلیں گی۔

ایمریٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اضافی پروازیں ان مسافروں کے لیے کھلی ہیں جن کے پاس کارآمد حج ویزہ ہے، ان کی عمر 12 سال سے زیادہ ہو اور مسافروں نے کووڈ 19 سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگوا رکھی ہو، ایمریٹس پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سینی گال، آئیوری کوسٹ، ماریشس اور جنوبی افریقہ سے سعودی عرب کے لیے حج پروازیں چلا رہی ہے، دبئی سے آنے والے عازمینِ حج کے لیے ہوائی اڈے پر ایک ٹیم چیک ان کا انتظام کرے گی اور رسمی کارروائیوں میں مدد کرے گی۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ دبئی سے گزرنے والے مسافروں کو بھی ان کی آمد کے گیٹ سے روانگی کے گیٹ تک لے جایا جائے گا اور حج ٹیم کی جانب سے آمد کی تمام رسمی کارروائی مکمل کی جائے گی، حج پروازوں میں سوار ہونے والے مسافروں کو ان کے عقیدے کی اقدار اور روایات کے مطابق خدمات مہیا کی جائیں گی، انہیں وضو کی سہولت، تولیے اور اضافی کمبل مہیا کیے جائیں گے اور طیارے کے المیقات زون میں داخل ہونے کے اعلانات کیے جائیں گے تاکہ عازمین حج احرام باندھ سکیں جب کہ آب زم زم کو کارگو ہولڈ میں خصوصی خانوں میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔