شیخ محمد بن زاید سے مالٹا کے صدر کی ملاقات
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور مالٹا کے صدر جورج فیلا نے پیر کو ابوظبی میں باضابطہ مذاکرات کیے ہیں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید نے ابوظبی کے الشاطی محل میں مالٹا کے صدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’مالٹا کے صدر کا دورہ امارات آئندہ مرحلے میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری لائے گا‘۔
دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے مشترکہ تعاون کے فروغ کے امکانات اور اقتصادی سرمایہ کاری، تجارتی، تجدد پذیر توانائی، خوراک امور میں خود کفالت، ماحولیات سمیت تمام اہم شعبوں میں باہمی تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں متعدد علاقائی و بین الاقوامی حالات اور مسائل زیر بحث آئے۔
دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’وہ پوری دنیا میں امن و استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پلیٹ فارم سے مل کر کوشش کریں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’دنیا کو درپیش مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں بین الاقوامی مشترکہ جدوجہد کے فروغ کے لیے بھی کام کیا جائے گا‘۔
دونوں رہنماؤں نے کوپ 28 کانفرنس کے ایجنڈے پر بطی تبادلہ خیال کیا۔ یہ کانفرنس سال رواں کے آخر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔
اماراتی صدر نے کہا کہ’ مالٹا کے ساتھ مختلف شعبوں میں کامیاب تجربات کے تبادلے اورپائیدار شراکت کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات مسلسل بہتر ہورہے ہیں۔ سال رواں کے دوران دوطرفہ تعلقات کی پچاسویں سالگرہ ہے‘۔
مالٹا کے صدر کا کہنا تھا’ گزشتہ عشروں کے دوران فریقین دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور مختلف سطحوں پر مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے کوشاں رہے