ہمارے میزائل حملوں کی طاقت بڑھ رہی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب

ہمارے میزائل حملوں کی طاقت بڑھ رہی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہمارے میزائل حملوں کی طاقت بڑھ رہی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب، حیفہ اور بیرشیبہ پر میزائل ہدف پر لگے ہین، اسرائیلی فوجی اڈوں کو ہمارے میزائلوں نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر مسلسل حملے ہماری قوت کا ثبوت ہیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ جب تک اسرائیلی جارحیت بند نہیں ہوتی حملے جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافائل گروسی نے خبردار کیا ہے کہ بوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملہ انتہائی سنگین نتائج لاسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بوشہر میں ہزاروں کلوگرام نیوکلیئر مواد موجود ہے جس پر براہ راست حملے سے تابکاری کا وسیع اخراج ہو سکتا ہے۔