ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والی آبدوز کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

سیاحوں کو ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دکھانے کیلیے لے جانے والی آبدوز کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ اس میں دو پاکستانی بھی سوار تھے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتوار کو لاپتا آبدوز کی آکسیجن ختم ہوگئی ہے تاہم اس کی تلاش کیلیے آپریشن تاحال جاری ہے، امریکی بحریہ کا خصوصی صلاحیت رکھنے والا جہاز نیو فاؤنڈ لینڈ تک پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کو خدشہ ہے کہ آج آبدوز کی آکسیجن کی سپلائی ختم ہوگئی ہوگی۔

اتوار کے روز سیاحوں کو ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلیے لے جانے والی سب میرین جنوب مشرقی کینیڈا کے ساحل بحر اوقیانوس کے تین ہزار آٹھ سو میٹر گہرائی میں گئی تھی اور پھر لاپتا ہوگئی تھی۔

آبدوز سے ٹائی ٹینک کے ملبے کا سفر فی کس لاکھوں ڈالرز کا ہوتا ہے اور عموماً اس تک رسائی 8 گھنٹوں میں ہوتی ہے۔ یہ جہاز اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوبا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق آبدوز میں 5 افراد سوار تھے جس میں سے پاکستان کے معروف بزنس مین اور اینگرو پاکستان کے وائس چیئرمین شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سال کے بیٹے بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔