امریکا کے ایران پر حملے، دنیا غزہ کے مصائب کو فراموش نہ کرے، پوپ لیو کا ردعمل

امریکا کے ایران پر حملے، دنیا غزہ کے مصائب کو فراموش نہ کرے، پوپ لیو کا ردعمل

امریکا کے ایران پر حملے کے بعد مذہبی پیشوا پوپ لیو کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے، انھوں نے زور دیا کہ دنیا غزہ کے مصائب کو فراموش نہ کرے۔





پوپ لیو نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہیں، ایران امریکا اسرائیل جنگ کے دوران دنیا غزہ کے مصائب کو فراموش نہ کرے، اس صورتحال میں غزہ، دیگر خطوں کو فراموش کیا جارہا ہے۔

خطاب میں پوپ لیو نے وسیع جنگ کے خطرے سے بھی خبردار کیا، انھوں نے کہا کہ غزہ میں روزانہ سیکڑوں افراد جاں بحق، زخمی ہورہے ہیں۔





انھوں نے کہا کہ قوموں کو اپنے مستقبل کو امن کی کوششوں سےترتیب دینےدیں، تشدد اور خونی تنازعات سے قوموں کے مستقبل کوترتیب نہ دیں۔

پوپ لیو نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ جنگ کو روکیں، ایسا نہ ہو کہ جنگ ایسی جگہ پہنچ جائیں جہاں سے واپسی مشکل ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔