ابوظبی میں عرب خاتون کو 60 ہزار درہم جرمانے، قید اور بےدخلی کی سزا
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کی فوجداری عدالت نے ایک عرب خاتون کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق عرب خاتون پر انٹرنیشنل بک فیئر میں شریک ایک شخص کے خلاف بد زبانی، رائے عامہ بھڑکانے اورانفارمیشن نیٹ ورک کے ذریعے پرائیویسی مجروح کرنے کا الزام ہے۔
عدالت نے خاتون کو چھ ماہ قید اور پچاس ہزار درہم جرمانے کی سزا سناتے ہوئے حکم دیا کہ موبائل سے تمام تصاویر ڈیلیٹ اور سوشل میڈیا پراپنا اکاؤنٹ بند کردیا جائے۔
خاتون کو دشنام طرازی پر دس ہزار درہم ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تین برس تک قید کی سزا اسٹے آرڈر کے ساتھ دی گئی۔
عدالت نے حکم دیا کہ قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد عرب خاتون کو بے دخل بھی کیا جائے۔