اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار

اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکام، ایرانی میزائلوں کی طاقت نے تباہی مچادی، لبنانی اخبار

آپریشن وعدہ صادق 3 کے بیسویں مرحلے کے دوران ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے فوجی اور حکومتی مراکز میں تباہی مچادی ہے۔





مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے چند دنوں میں ہی تل ابیب اور اسرائیل کے دوسرے شہروں میں فوجی اور حکومتی مراکز میں تباہی مچادی ہے، اپنی جدت پر نازاں صہیونی دفاعی نظام ایرانی میزائل اور ڈرون طیاروں کو روکنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوا ہے۔

لبنانی اخبار "الاخبار” نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صہیونی دفاعی نظام کو ایرانی میزائل حملوں نے توڑ کر رکھ دیا ہے جبکہ ایرانی میزائلوں کی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت اور طاقت بھی ایک اہم عنصر ہے۔





وعدہ صادق 3 آپریشن کے بیسویں مرحلے کے دوران نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے "الاخبار” نے لکھا کہ ایرانی حملہ شدید ترین حملوں میں سے ایک تھا جس سے اسرائیل میں بے مثال تباہی ہوئی ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارانوت کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایران نے تازہ حملوں میں 35 میزائل فائر کیے اور صہیونی دفاعی نظام انھیں روکنے میں ناکام رہا، میزائل مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں گرے۔

حملہ اتنا اچانک تھا کہ حیفا میں خطرے کے سائرن تک فعال نہ ہوسکے جبکہ اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا دعویٰ سامنے آیا کہ یہ صورتحال ایران کے میزائلوں کی ٹریکنگ میں رکاوٹ کی وجہ سے پیش آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔